افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پنجاب حکومت نے 25 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر(جنرل )سرگودھا، سب رجسٹرار سرگودھا علیزہ رحمان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن ،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال رمیض ظفر کو او ایس ڈی،نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال، اسسٹنٹ کمشنرگجر خان غلام سرور کو او ایس ڈی،زیب النسا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر گجر خان،اسسٹنٹ کمشنر اٹک حرا یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر ایم )راولپنڈی ،یہاں سے زاہدہ محمد دین کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک،تقرری کی منتظر زرمینہ وزیر کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر ) اٹک، اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق علی ڈوگر کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے سپرد ، سیکشن آفیسر ہائوسنگ غلام مصطفی کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق کو او ایس ڈی،تقرری کے منتظر محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرق سید عثمان حسن کو او ایس ڈی،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز بہاولپور ظہور احمد اعوان کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرق، اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ماجد بن احمد کو او ایس ڈی،ڈائریکٹر اشتمال قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ جلال بن عبدالحفیظ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی،تقرری کے منتظر عامر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال،اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ سمیرا عیرین کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، تقرری کے منتظر حسن نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ، سب رجسٹرار ملتان سٹی جمیل حیدر شاہ کو او ایس ڈی،اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر )وہاڑی محمد ظفر کو سب رجسٹرار ملتان سٹی، سب رجسٹرار ملتان کینٹ محمد کامران افضل کو او ایس ڈی جبکہ سیکشن آفیسر خوراک عبرین چوہدری کو تبدیل کر کے سب رجسٹرار ملتان کینٹ تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں