پنجاب بھرمیں 972 ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق 1037 زخمی ہوئے

منگل 28 ستمبر 2021 16:28

پنجاب بھرمیں 972 ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق 1037 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں972روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افرادجاںبحق جبکہ1037افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔448معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 467ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور50مسافر487اور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ310ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت316متاثرین کے ساتھ پہلیملتان54حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد52حادثات میں61متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل972متاثرین میں863مرد اور183خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں182افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور554افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ310زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں815موٹر سائیکلز،100آٹو رکشے،83موٹر کاریں،21وین04مسافربسیں،26ٹرک اور148دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں