سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کے امور کا جائزہ لیا
سیکرٹری ہیلتھ، عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ باہر کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں‘ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ
منگل 28 ستمبر 2021 23:01
(جاری ہے)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 174کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 160 کنفرم کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 5، اٹک سے 3 جبکہ گجرات، چکوال، حافظ آباد، خوشاب، لیہ اور راجن پور سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔
رواں سال کے دوران اب تک صوبہ بھر سے ڈینگی کے 1,300کنفرم کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1,077کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وقت پنجاب بھر میں کل 120 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 65 مریض لاہور کے ہسپتالوں میں اور 35 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ لاہور کے گنگارام میں 9، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 8 آٹھ،شالیمار ہسپتال میں 7، ڈاکٹرز ہسپتال، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال اور جناح ہسپتال میں 6 چھے،فاطمہ میموریل ہسپتال میں 4، فاروق ہسپتال میں 3، گلاب دیوی، حمید لطیف ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 2 دو، جبکہ عادل ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال، ایور کئیر، جنرل ہسپتال، لائف لائن، منصورہ ہسپتال، مسعود ہسپتال اور عمر ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 27, ڈی ایچ کیو ہسپتال میں5، بینظیر بھٹو ہسپتال، ہاسپٹل نوشہرہ اور واپڈا ہسپتال میں ض1 ایک، نشتر ہسپتال ملتان میں 3، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اور اٹک میں 2 دو جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گجرات اور اوکاڑہ میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔فیصل آباد ہسپتال، ہاسپٹل حافظ آباد اور ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں439,462ان ڈور مقامات اور 86,495آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 948مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ لاہور میں 54,324 ان ڈور جبکہ 6,407آؤٹ ڈور مقامات کی ڈینگی لاروا کے حوالہ سے چیکنگ کی گئی اور ٹوٹل 594 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے پازٹیو کینٹینرز کو تلف کیا گیا۔اس ضمن میں سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہناتھا کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں،گھروں کے اندر یا باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں. پرندوں اور جانوروں کے پانی والے برتن صاف رکھیں۔ اپنے گھر کے روشن دان، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگا کر رکھیں نیز دیہی علاقوں کے رہائشی مچھر دانی لگا کر سوئیں کیونکہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گھر یا کاروباری مراکز میں ڈینگی کے لاروا کے حوالے سے چیکنگ کرنے کے لئے آئیں تو ان سے بھرپور تعاون کیا جائے کیونکہ ڈینگی انتہائی خطرناک بخار ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری