لاہور میں ایک مرتبہ پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے

کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر

منگل 28 ستمبر 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں گزشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے اورگندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 4 ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں