سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی کے دیرینہ کارکن دانیال شاہ کو اپنا کوآرڈینیٹر برائے گلگت بلتستان افیئرز مقررکر دیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی کے دیرینہ کارکن دانیال شاہ کو اپنا کوآرڈینیٹر برائے گلگت بلتستان افیئرز مقرر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دانیال شاہ نے کوآرڈینیٹر مقرر کرنے پر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائوں گا اور لاہور میں رہائش پذیر جی بی عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا۔دانیال شاہ کو نئی ذمہ داری ملنے پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں