قائمہ کمیٹی قانون کا اجلاس ،مختلف محکموں کے 15 ایجنڈا امور پر غور کیا گیا

محکمہ جنگلات کی ملکیتی اراضی جی سی یونیورسٹی لاہور کو کالا شاہ کاکو نیوکیمپس کے لیے دینے کی تجویز منظور وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار سیکنڈری ایجوکیشن تک بڑھانے، محکمہ ایکسائز کے مختلف امور میں بائیو میٹرک سسٹم کے اجرا کی منظوری

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے قانون کا 74 واں اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے 15 ایجنڈا امور پر غور کیا گیا جبکہ متعدد کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

منظور کی جانے والی تجاویز میں محکمہ جنگلات کی ملکیتی اراضی جی سی یونیورسٹی لاہور کو کالا شاہ کاکو نیوکیمپس کے لیے دینے، وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار سیکنڈری ایجوکیشن تک بڑھانے، محکمہ ایکسائز کے مختلف امور میں بائیو میٹرک سسٹم کا اجرا،عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان پرزنز رولز 1978 میں ترمیم اور پنجاب آب پاک اتھارٹی ایکٹ 2019 میں ترمیم شامل ہیں ۔

مزید برآں کمیٹی نے پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی ایکٹ 2021 ، پنجاب امتحانی کمشن کے بزنس رولز 2021 ، پنجاب کلچر پالیسی 2018 اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی۔قائمہ کمیثی نے پانج ایجنڈا امور مزید غور و خوض کے لیے ملتوی کر دیے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں