عشرہ رحمتہ اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیرکی عمارت کو برقی قمقوں سے سجادیاگیا

حضرت محمد مصطفیؐ کے اسوہ حسنہ کو اپناکردنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہی:عمران سکندر بلوچ

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ کی خصوصی ہدایت پر عشرہ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے سلسلہ میں محکمہ کی عمارت کو برقی قمقوں سے سجادیاگیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی عمارت برقی قمقوں سے خوبصورت منظرپیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب عشرہ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآل وسلم کوبہترین اندازمیں منارہاہے۔

حضرت محمد مصطفیؐ کے اسوہ حسنہ کو اپناکردنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کودوجہانوں کیلئے رحمت بناکربھیجاہے۔اللہ پاک سے تاجدارحرمؐ کے صدقے پاکستانی قوم کو قدرتی آفات،کورونا اور ڈینگی جیسی وباں سے محفوظ رکھنے کی دعا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں