پنجاب حکومت کو خواجہ سرائوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر جمع کرانے کی ہدایت

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 18:35

پنجاب حکومت کو خواجہ سرائوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرئواں کوپولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں آئندہ سماعت سے قبل پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی پنجاب بھی جواب جمع کرائیں اور سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔

عدالت نے کیس میں دو سینئر وکلا کوعدالتی معاون مقرر کردیا جبکہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیا ت کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم بھی عدالتی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ خواجہ سرئواں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، استدعا ہے عدالت آئی جی کوقانون کے مطابق خواجہ سرائوں کی بھرتی کے احکامات جاری کرے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments