پولیس نے پانچ کروڑ 5کروڑ مالیتی گاڑی خیبر پختوانخواہ سے برآمد کرلی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن نے پانچ کروڑ 5کروڑ مالیتی گاڑی خیبر پختوانخواہ سے برآمد کرلی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے نوٹس پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے گن پوائنٹ پر چھینی جا نیوالی گاڑی برآمدکر لی ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس سی کے علاقہ سے شہری محمد افضل خان سے تقریباً 5کروڑروپے مالیت کی گاڑی چھین تھی۔ملزمان اسلحہ کے زور پر گاڑی نمبری AGX-015 چھین کر خیبر پختونخوا ہ لے گئے تھے۔ڈی ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن ذوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خیبر پختوانخواہ سے گاڑی برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں