ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل سکولز فہیم انور شاہ 31 سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل سکولز فہیم انور شاہ 31 سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ان کے اعزاز میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن ، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک،چیف انجینئر سگنل ارشاد الحق، چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرزاہدمحمود، ڈائریکٹر لیگل آفیئرز فاروق اقبال ملک، چیف الیکٹریکل انجینئر ضیااللہ ڈہری، ڈی جی ٹیکنیکل غلام قاسم، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ناصر خلیلی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نازیہ جبین اور ڈپٹی جنرل منیجر فرمان غنی سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔

ریٹائر ہونے والے فہیم انور شاہ نے 1993 میں ریلوے کو بطور اسسٹنٹ سگنل انجینئرراولپنڈی ڈویژن سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments