پیپلزپارٹی کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،شرکاء ہاتھوں میں اشیائے خوردونوش اٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر،عاصم بھٹی،رانا جمیل منج اور دیگر نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام دشمنی پر تل گئی ہے،یہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا تیل نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اب فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے مہنگائی کو یا موجودہ حکمرانوں کو برداشت کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں