پنجاب بھرمیں 1135 ٹریفک حادثات میں21افراد جاں بحق 1164 زخمی ہوئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1135روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 680افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔484معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 446ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور48مسافر570اور169پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ293ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت283متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 86حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد83حادثات میں88متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 1185متاثرین میں942مرد اور243خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں233افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور673افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ279زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں996موٹر سائیکلز،144آٹو رکشے،119موٹر کاریں،26وین14مسافربسیں،40ٹرک اور141دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments