تشویشناک صورتحال ، پنجاب کے ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے،بیڈزبڑھادئیے گئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیڈز بڑھا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ کے ساتھ ہی ہسپتال بھر گئے ،محکمہ صحت پنجاب نے صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 403 بیڈز مزید بڑھا دیئے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی 246 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے ، ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہاکہ بیڈز میں اضافہ سے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کیلئے ٹوٹل بیڈز 1560 ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments