نشہ آور انجیکشنز بیچنے والے مزید 13 اسٹور سیل، تعداد 41 ہوگئی

اے این ایف سے مل کر منشیات کی سپلائی چین کو توڑا جارہا ہے‘ سی سی پی او

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) لاہور پولیس اور چیف ڈرگ کنٹرولر کی مشترکہ کارروائی میں مزید 13 میڈیکل اسٹورز سیل کردئیے گئے ،لاہور میںمجموعی طور پر 41 میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیاگیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے 75 میڈکل اسٹورز کی نشاندہی کی گئی ہے،شہری ایسے اسٹوروں کی اطلاع 1242 پر دیں جن کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 12، کینٹ ڈویژن میں 08 ،سول لائنز میں 08، صدر ڈویژن میں 02 ،اقبال ٹائون میں 09 جبکہ ماڈل ٹائون میں 02 اسٹورز سیل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے الائیڈ محکموں سے مل کر مشترکہ آپریشنز جاری ہیں، مزید میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔اینٹی نارکوٹکس فورس سے مل کر منشیات کی سپلائی چین کو توڑا جارہا ہے، ڈرگز فراہم کرنے والوں، بیچنے والوں اور پینے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا،اب کوئی منشیات فروش سزا سے بھی نہیں بچ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments