نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت (کل)مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت کل ( منگل)بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء ﷺسارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے ۔جشن عید میلاد النبیﷺکی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے پہاڑیاںلگائی جائیں گی جس میں ماڈل بنائے جائیں گے ، اول ،دوئم اورسوئم آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں