حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے‘شہباز شریف

مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے ‘ صد رپاکستان مسلم لیگ (ن) کابیان

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے‘شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،حکومت نے مہنگائی پہلے کردی اورآئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر رہا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے ،حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے ،بجلی ،گیس ،پیٹرول ،آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے قوم کو بتایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے ،عمران نیازی آئی ایم ایف نہیں جائوں گا، خود کشی کر لوں گاکے نعرہ لگاتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں