کیا دنیا صرف بھارتی بربریت پر مذمت تک محدود رہے گی ‘ مشال ملک

اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید ،پانچ کشمیری صحافیوں کو حراست میں لیا گیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کای عالمی برادری بھارتی ظلم و بربریت پر پر صرف مذمت تک محدود رہے گی،اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید کیا اور پانچ کشمیری صحافیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںمشال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے کیونکہ کشمیری صحافیوں نے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کا جرم کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا دنیا صرف مذمت تک محدود رہے گی، عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں