ْپیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گل کے بھانجے کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کے بھانجے احمد صفدروڑائچ کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرید کے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں چودھری غلام عباس،چودھری عاطف رفیق،انجم بٹ ،عدنان گورسی،صداقت شیروانی،صابر بھلہ،شمشیرسکندر مرزا،عمر ایاز سمیت عزیز و اقارب،اہل علاقہ اورکارکنوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔مرحوم کیلئے دعا 20اکتوبر بروز بدھ اسلم گل کی رہائشگاہ 196ایم گلبرگ تھری میں چار بجے شام ہو گی۔ اسلم گل کے بھانچے احمدصفدر وڑائچ بیرون ملک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں