نالائق حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا کر عوام کو چھلنی چھلنی کردیا ہے ‘خواجہ عمران نذیر

لاہور میں ایک روز میں تین سو تہتر مریض رپورٹ آٹھ سو اکتیس زیر علاج ہیں کسی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی نہیں بنایا

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا کر عوام کو چھلنی چھلنی کردیا ہے اور عوام مہنگائی اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ’’ قومے‘‘ میں چلے گئے ہیں۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک روز میں تین سو تہتر مریض رپورٹ آٹھ سو اکتیس زیر علاج ہیں کسی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی نہیں بنایا۔

ہماری حکومت میں ڈینگی کی ٹیسٹنگ نوے روپے سے ساٹھ روپے تک کرکے دکھایا۔عمران خان ماضی میں ڈینگی برادران کے طعنے دیتے تھے لیکن کے پی کے میں جب ڈینگی آیا تو خود نتھا گلی کی پہاڑیوں پر چڑ گئے۔ڈینگی مریضوں کو کورونا وارڈ میں منتقل کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں نوے فیصد بیڈز مکمل ہو چکے ہیں۔مریضوں کے لواحقین گھروں سے چارپائیاں لانے پر مجبور ہیں۔

لاہور شہر میں اس وقت ڈینگی کے چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اصل کیسز کی تعداد کہی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں نالائقوں اور نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے با ر بار بم برسا کر چھلنی کردیا ہے وہاں ڈینگی نے بھی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔عثمان بزدار شہر کی گاڑیوں سے لائٹیں دیکھتے ہیں شہبازشریف بننے کا شوق ہے لیکن کوئی ان جیسا کام تو کریں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments