قانون ہاتھ میں لینے والے اوباش کو گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والے اوباش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

مجھے گاڑی کیوں ماری، موٹرسائیکل سوار اوباش نے فلمی انداز میں دوستوں کو بلا لیا، فلموں سے متاثر ہونے والے اوباش جدید اسلحہ لیکر موقعہ پر پہنچ گئے، ملزمان نے سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی،ملزمان اندھادھند ہوائی فائرنگ کے بعد موقعہ سے فرار ہو گئے ۔

3ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں طیب، معظم، رف، بلال اور وسیم گرفتار شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹومیٹک اسلحہ،03 آٹومیٹک رائفلز،04 پسٹلز،16میگزینز سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں