مہنگائی کے سونامی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ‘میاں عامر رزاق

مہنگائی ساڑھے 12فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، تبدیلی کے بھوت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی نہیں چھوڑا‘صدر پیس فارلائف

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا،مہنگائی ساڑھے 12فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، تبدیلی کے بھوت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی نہیں چھوڑا،کھانے پینے کی اشیاعام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں حکمران خو ف خدا کر یں مزید گنتی مہنگا ئی کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مو جودہ حکومت نے 4 ماہ میں 8 بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں ،جون سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے سے زائد مہنگی ہو چکی ہیں،صرف پیٹرول کی قیمت 4 ماہ میں29 روپے فی لیٹر بڑھائی گئیں جبکہ ڈیزل فی لیٹر 23روپے مہنگا کیا گی۔انہو ں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں12روپے فی لیٹر اضافہ ظلم کی انتہا ہے ،عوام کی آمدن اور اخراجات میں اس قدرفرق آ گیا ہے کہ ان کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ،حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں بھاری اضافہ فورا واپس لے اور اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں