نیب آرڈیننس پر حکومت نے اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ‘فواد چوہدری

سپیکر اسد قیصر کو ٹاسک سونپا گیا ہے، آئندہ ہفتے نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے رابطہ کیا جائیگا

اتوار 17 اکتوبر 2021 21:10

نیب آرڈیننس پر حکومت نے اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ‘فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافیوں اور نیوز اینکرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرے گی۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، وہ اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نیب آرڈیننس میں جو ترمیم لاناچاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی اور بات کرے گی، آئندہ ہفتے نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی جن ترامیم پر اتفاق ہوگا اس کو ایکٹ کیلئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی ضرورہے مگر بہت جلد اس پر قابوپالیں گے،کوشش ہوگی میڈیا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں