سید حسین جہانیاں گردیزی کی حضر ت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد

سرور کونین حضرت محمدﷺ کادنیا میں آناسسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتاہے

پیر 18 اکتوبر 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمدﷺ کادنیا میں آناسسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتاہے، محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اپنے اعلی کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور آ پ ﷺنے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاںگردیزی نے کہا کہ نبی آخرالزماں ﷺ نے امن وآشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا، آپﷺ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضوراکرم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی،ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے نبی کریمﷺ کی ذات مبارک کی مناسبت سے سرکاری سطح پر تقریبات اور عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ مناکر ثابت کردیا ہے کہ ہمیں اپنے پیارے نبیﷺ سے دل و جان سے پیار ہے ۔موجودہ حکومت پیارے نبی کریمﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لئے کوشاں ہے اورانشااللہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنانے میں کوئی کسر اٹھانہیںرکھی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے رب کی ذات سے دعاہے کہ پاکستان کی مشکلات حل کرے اوراسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں