محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے‘عمران سکندر بلوچ

شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے اجتناب کریں ‘سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر

پیر 18 اکتوبر 2021 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں-انہوں نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر حل ہوسکتی ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 181 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 437,988 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 415,883 مریض مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9,259 ہو گئی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,846 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,020 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 7,718,566 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ صوبائیسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 110 جبکہ راولپنڈی میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں 9، ملتان میں 7 جبکہ سیالکوٹ میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 اور شیخوپورہ اورخانیوال میں 4 چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکپتن اور قصور میں 3 تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں کرونا وائرس کی 1.5 اور فیصل آباد میں 1.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں 1.0 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل اجتناب کریں - سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں