وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف انکوائری کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف انکوائری کیلئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پرمن پسند کنٹریکٹر ز کوکروڑوں روپے کے ٹھیکے دینے اورٹھیکوں کی مد میں رقوم بطور رشوت وصول کرنے کاالزام ہے ۔اہل خانہ کے نام جائیدادیں اور بینک اکائونٹس موجودگی کاانکشاف ہونے پر نیب لاہور کی جانب سے انکوائری منظوری کیلئے دستاویزات ہیڈ کوارٹر ز ارسال کردی گئی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments