بدفعلی کیس‘عدالت کا پراسیکیوشن کوآئندہ گواہوں کوپیش کرنے کا حکم

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتارعزیر الرحمان کیس میں عدالت نے پراسکیوشن کو آئندہ گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کینٹ کچہری لاہورمیں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتارعزیر الرحمان کیس پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی عدالت نے پراسکیوشن کو آئندہ گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سرکاری وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں