این ٹی ڈی سی کا تمام افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور کارکردگی الائونس دینے کا فیصلہ

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

للاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے تمام افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور کارکردگی الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مشروط طور پر الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی کے گریڈ چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ دی جائیگی جبکہ گریڈ پانچ سے بیس تک کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی میں کم از کم چھ ماہ تک فرائض انجام دینے والے بونس کے مستحق ہوں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں