ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی بیشتر سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ ہونے سے ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:31

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی بیشتر سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ ہونے سے ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث بیشتر سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ ہونے سے سرکاری سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث بیشتر سکولوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ کروایا جاسکا۔ڈینگی سپرے نہ ہونے کیوجہ سے بچوں کو ڈینگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو خود سے پرائیوٹ طور پر سکولوں میں سپرے کروانے سے روک دیا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سپرے نہ کروانے سے بچوں کو ڈینگی ہوسکتا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتھارٹی سکول سربراہان کو خود سے سپرے کروانے کی اجازت دے۔دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ کوالٹی بہتر نہ ہونے کیوجہ سے سکولوں کو خود سے سپرے کروانے سے منع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں