فوڈ اتھارٹی کافیروزپور روڈ اور لاری اڈہ کے علاقوں میں گودام اور جعلی شہد یونٹ پر چھاپہ 1054 کلو جعلی شہدموقع پر ہی تلف

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) فوڈ اتھارٹی نے فیروزپور روڈ اور لاری اڈہ کے علاقوں میں گودام اور جعلی شہد یونٹ پر چھاپہ مارکر 1054 کلو جعلی شہد، جعلی لیبلنگ اور زائد المیعاد اشیا کی بھاری مقدار برآمدکر کے موقع پر تلف کردیا ۔علی حسن نامی یونٹ مالک کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔کارروائی کے دوران جعلی شہد، پیکنگ میٹریل، خالی بوتلیں بھی قبضہ میں لے لیں گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق گلاب کی پتیوں میں شوگر سیرپ، کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا۔صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ورکرز کے میڈیکلز اور ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔شہد کا بطور دوا استعمال ہوتا ہے، شہد میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔کیمیکلز اور مصنوعی اجزا سے تیار کردہ ملاوٹی شہد انسانی صحت کیلئے انتہائی مضرثابت ہوتا ہے۔سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث جعلساز مافیا ملاوٹی شہد ذیادہ تیار کرتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں