لاہور،ریسکیو سروس1122 کی 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ہونے والے حادثات بارے رپورٹ جاری

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:49

لاہور،ریسکیو سروس1122  کی 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں   ہونے والے حادثات بارے  رپورٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران  صوبے بھرمیں ہونےوالے حادثات بارے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران  صوبے بھرمیں 1155روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 758افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

479معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں  پر بوجھ بھی کم ہوا۔انھوں نے بتایاان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 67فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  507ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور67مسافر593اور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ319ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت326متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد89حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ68حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1246متاثرین میں 1020مرد اور226خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 252افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور640افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ354زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 966موٹر سائیکلز،133آٹو رکشے،115موٹر کاریں 20وین 10مسافربسیں 24ٹرک اور179دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں