طلبہ و اساتذۂ کا ایوانِ کارکنانِ تحریک پا کستانِ کا مطالعاتی دورہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:46

لاہور۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، ڈوڈی پیر ، سلطان پورہ، لاہور   کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان' شاہراہِ قائداعظم اور لیپس سکول، مرغزار کیمپس، کالونی، سینئر بوائز کیمپس کے طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، شاہراہِ نظریۂ پاکستان' جوہر ٹائو ن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے  اخلاص انٹرنیشنل سکول، (بحریہ کیمپس) گوہاواہ، گورنمنٹ چشتیہ ہائی سکول، اسلام پورہ ، گورنمنٹ  گرلز مڈل سکول، اے بلاک، شیر شاہ کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، گرین ٹائون، لاہور کا وزٹ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں