مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان کے معروف کامیڈین مرحوم عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔اداکار، مصنف اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے باعث رواں ماہ 2 اکتوبر 2021ء کو جرمنی میں انتقال کر گئے تھے۔ عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں عمر شریف ایک پروگرام میں شرکت کے دوران مشہور نعت ’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘ پڑھ رہے ہیں۔عمر شریف پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی لاجواب فنکاری کی وجہ دے مشہور تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’بکرا قسطوں پر‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں