لاہور ہائیکورٹ: ایف بی آر کی جانب سے علی ترین کو جاری کیا گیا نوٹس معطل

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے چیئرمین ایف بی آر سمیت وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے علی ترین کو بیرون ممالک اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کر رکھا تھا جسے علی ترین نے عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں