ٰآنے والے دنوںمیں عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں کمی کی خوشخبری ملے گی ‘ جمشید اقبال چیمہ

عیشت کو دلدل میں دھکیل کر ملک سے فرار ہونے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این ای133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ انشااللہ آنے والے دنوںمیں عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں کمی کی خوشخبری ملے گی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی ماضی کے ادوار کے مقابلے میں انتہائی کم ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ،معیشت کو دلدل میں دھکیل کر ملک سے فرار ہونے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مسلم لیگ(ن ) کے رہنما پرویز ملک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ جمشید اقبال نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جواشیائے خوردونوش درآمدہوتی ہیں ان کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیںاور عالمی منڈیوں میں اس وقت قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورمیںڈالرکی قیمت110فیصد تک بڑھی ،اس کے بعد کے ادوارمیں ڈالر 27سی45فیصد تک مہنگا ہوا ،گزشتہ ادوارمیں پیٹرولیم پر 32سی62فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا رہا جبکہ موجودہ حکومت 21فیصد ٹیکس لے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت معیشت کو مضبوط کر رہی ہے جس سے عوام کی قوت خرید مستحکم بنیادوں پر بڑھے گی اوراس کے انشا اللہ دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے پارٹی رہنمائوں سے کہا کہ ہم نے این اے 133کے ضمنی انتخاب میں عوام کو سابقہ حکومتوںکی معیشت کی دشمنی پر مبنی اور موجودہ حکومت کی اصلاحات پر مبنی پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے ،عوام با شعورہیں اوروہ مفادات پر مبنی سیاست کرنے والی اپوزیشن کا کڑا محاسبہ کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں