کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کاصفائی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کے سلسلے میں کمشنر لاہور نے گارڈن ٹاون کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ متعلقہ اے سیز کے ساتھ ملکر نگران افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔

روزانہ بریفنگ لی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کوڑا کلیکشن سائٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل طور پر خالی کیا جائے۔ کمشنرلاہورنے کہا کہ کوڑا ڈمپنگ سائٹس پر نمی سے بدبو اور ڈینگی مچھر کی افزائش میں مدد مل سکتی ہے۔ کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے میں تاخیر سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اگر روزانہ کلیکشن پوائنٹ کو خالی کیا جائے تو کچرا بدبو نہیں پھیل سکتی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے دورے کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں