کمشنر لاہور کے احکامات پر عملدرآمد کے نتیجے میں چائنہ سکیم شالامار خواتین و چلڈرن پارک میں صفائی ودیگر مسائل کے حل کیلئے آپریشن مکمل

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے احکامات پر عملدرآمد کے نتیجے میں چائنہ سکیم شالامار خواتین و چلڈرن پارک میں صفائی ودیگر مسائل کے حل کیلئے آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالامار تہنیت بخاری نے چوبیس گھنٹے میں اپنی نگرانی میں آپریشن مکمل کرایا۔

(جاری ہے)

تہنیت بخاری نے کہا کہ پورے پارک سے کچرا اٹھوا کر مکمل صفائی کروا دی گئی۔ گھاس لگانے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ اے سی شالامار نے کہا کہ پارک کے مختلف حصوں کی شناخت کر لی ہے۔ شجرکاری بھی ہو گی۔نکاسی آب کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ پارک میں گندہ پانی نہیں آئے گا۔ چلڈرن پارک کے صاف و فعال کرانے پر علاقہ خواتین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گزشتہ روز جانی پورہ چائنہ سکیم کا دورہ کیا تھا۔ کمشنر لاہور نے دورے کے دوران پارک کی حالت زار پر متعلقہ تحصیل ایڈمنسٹریشن کو احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں