اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم کالاہور بیوٹی کالج کا دورہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے لاہور بیوٹی کالج کا دورہ کیا اور 01 ڈینگی لاروا برآمد،ہونے پر کالج کو سیل کر دیا، انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 82 میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے ۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں