شہر کاامن و امان کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے گی،سی سی پی او

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:38

لاہور۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسداد جرائم بارے  اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایس ایس پی آپریشنز، آپریشنز و انوسٹی گیشز کے تمام ڈویژنل ایس پیز سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے آپریشنز،انوسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کے تمام یونٹس کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس نے تمام پولیس افسران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ شہر کا امن و امان کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے،لاہور پولیس بہر صورت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے شہر بھر میں پٹرولنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی مزید بہتر بنانے اور قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس آئی ٹی گیجٹس، ہوٹل آئی،ٹریول آئی اور ای پولیس سافٹ وئیرز سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور بہترین سروس ڈیلیوری لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں،شہریوں کے مسائل کی ان کے گھر کی دہلیز پر براہ راست شنوائی اور داد رسی کے لئیکھلی کچہریوں کا سلسلہ جا ری رکھا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے مقدمات کے بروقت اندراج،زیر تفتیش کیسز  خاص طور پر منشیات کے مقدمات میں چالاننگ کی شرح بہتر بنانیکی بھی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انوسٹی گیشن سسٹم کو میرٹ اور مربوط بنیادوں پر استوار کرکے ہی شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جا سکتی ہے۔انہوں نے ایس پی ڈولفن سکواڈ کو کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے پٹرولنگ سسٹم  مزید موثر بنانیکی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا ک امن کمیٹیوں کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر نمائندگی کا دائرہ کار وسیع کیا جائے نیز مذہبی انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگرنے کہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments