شہریوں کی شکایات پرمقدمات کے فوری اور بلامعاوضہ اندراج کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہی:حسّان خاور
خواتین کے تحفظ کے لئے وویمن سیفٹی ایپ متعارف کروائی گئی ہے لاہورمیں جرائم نہیں بڑھے بلکہ ایف آئی آرز کا اندارج بڑھنے سے جرائم کی رپورٹنگ بڑھی ہی: ترجمان حکومت پنجاب
بدھ 20 اکتوبر 2021 23:51
(جاری ہے)
حسّان خاور نے کہاگزشتہ سال کی نسبت اس سال رہزنی،کارچوری و چھیننے اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہو ںنے کہا کہ تھانہ کلچر کی بہتری کے لئے بہترین آفیسرز منتخب کرکے شہریوں کی رہنمائی کے لئے کمیونٹی گائیڈز تعینات کئے گئے ہیں۔ گنجان آبادیوں میں لاء اینڈ آرڈر کے کنٹرول، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ابابیل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ شہریوں کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے لاہور پولیس کے سربراہ سمیت تمام اعلٰی پولیس افسران باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کی شنوائی اور موقع پر داد رسی کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے خواتین کی شکایات پر فوری مقدمات کا اندراج، ملوث ملزمان کی گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جا رہی ہے۔ رواں سال خواتین کے خلاف جنسی ہراسگی، تشدد اور بدسلوکی کے واقعات میں 1000 سے زائد مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی گئی۔ خواتین کو تحفظ کی فراہمی کے لئے وویمن سیفٹی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں خواتین سے جنسی ہراسگی اور تشدد کے واقعات کے خلاف "اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل" قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس نے سال 2021ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی۔ سی سی پی او لاہور کے دفتر میں اینٹی قبضہ سیل، ہیلپ لائن 1242 کے قیام کے علاوہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ لاہور پولیس نے اس عرصے کے دوران قبضہ مافیا سے شہریوں اورسرکاری زمینوں جائیدادوں کے مجموعی طور پر 81.69 ارب روپے مالیت کے 5290 کنال رقبہ پر مشتمل 609 قبضے واگذار کروائے۔لاہور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 43 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ رواں سال کے دوران 1412 ڈکیت گینگز کے 3371 ارکان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے 54 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے 65 کاریں،9251 موٹر سائیکلز، 99 دیگر گاڑیاں، 36 لیپ ٹاپ اور 3122 موبائل فونز بھی برامد کئے گئے۔ شہر میں بدمعاشوں، رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ لہرا کے ہراساں کرنے والے افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف رواں سال گرینڈ آپریشن کے دوران 5312 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے 63 کلاشنکوف، 487 رائفلز، 294 بندوقیں، 39075 پسٹلز، 06 کاربین، 32 ریوالور اور 54 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 5320 مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 7602 ملزمان کوگرفتار کیا گیا اور 7450 مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 68 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 3263 کلوگرام سے زائد چرس،21کلو گرام آئس،121کلوگرام افیون اور 79 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 12896عدالتی و اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ کیٹیگری اے کی872، کیٹیگری بی کے 7473اشتہاری مجرمان، 1323ٹارگٹڈ مفرور اور 3228عدالتی مفرور گرفتار کئے گئیلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم