پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 28ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر3 ارب2کروڑ23 لاکھ61 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گجرات شہر میں سیوریج، ڈرینج اور واٹر سپلائی سسٹم کے جامع نظام کیلئے 1 ارب روپے،سوشل میڈیا اور لوگوں کے رویے میں بدلا لانے کے سلسلہ میں وکالتی مہم کیلئے 68کروڑ 15 لاکھ 75 ہزار روپے، درست اجناس کی پیش گوئی اور سپلائی پلاننگ کیلئے انٹیگریٹڈ سپلائی چین مینجمنٹ کی معلومات کو مضبوط کرنے کیلئے 85 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزار روپے، راولپنڈی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اور وویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 46 کروڑ 20 لاکھ 14 ہزار روپے شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں