آئی سی آر اسی کے وفد کا ریسکیوہیڈکواٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ

انٹر نیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس کے وفد نے ریسکیو سروس کی کارکردگی کو سراہا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے چھ ارکان پر مشتمل وفد نے ڈریگانا کوجک کی قیادت میں ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر سے ملاقات کی اور بلوچستان کے لیے خصوصی ایمرجنسی و ریسکیو ٹریننگ کی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے آئی سی آر سی کو ایمرجنسی سروسز ریفارمز سے آگاہ کیاجو کہ پاکستان کے صوبوں پنجاب،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کی پہلی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) 2004 میں قائم کی گئی تھی جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء میں ایک مربوط ایمرجنسی سروس ماڈل بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے تحت قائم کردہ یہ جامع ایمرجنسی تیاری، ردعمل اور روک تھام کا نظام روزانہ ایمرجنسی کو رسپانڈ کر رہا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب کسی بھی علاقے میں آفات کی صورت میں امداد اور معاوضہ فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے وفد کے سربراہ ڈریگانا کوجک نے ریسکیو 1122کی انسانیت کے لیے خدمات اورآئی سی آر سی اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر مشترکہ خدمات کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان میںقائم ایمرجنسی سروس سسٹم کے جامع اور مربوط ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی سی آر سی اور ریسکیو 1122کی مشترکہ کوششوں سے ایمرجنسی اہلکاروں اور ریسکیو رضاکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں اضافہ ہوگا جو لوگوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ قبل ازیں وفد کے شرکاء نے ریسکیو کی پیشہ وارانہ عملی مہارتوں اورایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے مختلف شعبوں میں جاری تربیت کاجائزہ لیا جس میں میڈیکل ایمرجنسیز ،فائر فائٹنگ ،اربن سرچ اینڈ ریسکیو،بلندی سے ریسکیو اور ہیضمٹ اینسیڈنٹ وغیرہ شامل تھے۔

انہوں نے پرونشیل مانیٹرنگ سیل ،پیشنٹ ٹرانسفر سروسز میکانیزم ،موٹربائیک ایمبولینس سروس اور سیٹیزن فیڈبیک کا بھی جائزہ لیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں