عمران خان نے اقوام متحدہ کے فورم پر ناموس رسالت کے حساس معاملے کو لگی لپٹی رکھے بغیر پورے اعتماد سے اجاگر کیا‘حسان خاور

پاکستان میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام خاتم النبیین ؐ سے ان کی سچی اور والہانہ عقیدت و محبت کا آئینہ دار ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کے ترجمان حسّان خاور نی انصاف لائرز فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں پہلی مرتبہ عشرہ شان رحمتہ اللعالمینؐ منایا جارہا ہے اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی پنجاب نے بھی یہ عشرہ شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عشرہ منانے کا مقصد مسلمانوں کے دلوں میں موجزن عشق رسول کے جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ سیرت النبی پر عمل کرنے کے عہد کی تجدید کرنا بھی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک سعادت تو یہ حاصل ہوئی کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے فورم پر ناموس رسالت کے حساس معاملے کو لگی لپٹی رکھے بغیر پورے اعتماد سے اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اب پاکستان میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف خاتم النبیینؐ سے ان کی سچی اور والہانہ عقیدت و محبت کا آئینہ دار ہے بلکہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت اور انہیں سیرت طیبہ سے روشناس کروانے کے لئے ایک عملی اور دوررس اقدام ہے۔

ہم سب اس شاندار کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل دینی اقدار سے دور ہوتی جا رہی ہے اور ہمارے بچے کرسمس اور ویلنٹائن ڈے کی طرف متوجہ ہو چکے تھے، وزیر اعظم کے اس اقدام کامقصد اسلامی نظریہ کو سرکاری سطح پر فروغ دینا ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں