محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی‘عمران سکندر

شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگوائیں

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔

صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر حل ہی- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 162 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 438,447 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 417,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کیایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,426 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے 1 موت رپورٹ ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 8 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,873 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,002 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 7,766,678 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 94 جبکہ ملتان میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں کوروناکے 10، فیصل آباد اور سرگودھا میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں 5 جبکہ سیالکوٹ، اوکاڑہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.0فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 1.1 اور فیصل آباد میں 0.9 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 2.2 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں