سی پیک کے پہلے مرحلے میں ملک میں بجلی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملی‘ارباب شیر علی

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتوں کو فروغ دینگے ‘چیئرمین قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) چیئرمین قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ارباب شیر علی نے کہاہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں ملک میں بجلی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتوں کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں ملک میں بجلی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتوں کو فروغ دیں گے، کوشش ہے کہ جو کوتاہیاں پہلے ہوئیں، اب نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک میں کسی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا کچھ معاملات اوپر نیچے ہوئے ہیں۔ مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں