اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر بروز منگل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی جانب سے ہوشربا مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اورڈینگی کے بڑھتے کیسز پر بحث کے لئے اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں