لاہور: مقدمہ قتل میں دو مرتبہ سزائے موت پانے والا قیدی لاہور ہائیکورٹ سے بری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور پراسیکیوٹر کی ناقص کارکردگی کے باعث مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اصغر پر دو افراد کے قتل کرنے کا الزام عائد تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم اصغر کو مجرم ڈیکلیئر کرتے ہوئے اسے دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ مجرم اصغر نے ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست بریت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم اصغر گزشتہ 7 سال سے جیل میں قید تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں