لاہور: ایلیٹ فورس کے ہاتھوں تاجر کا اغوا

رقم لوٹنے کے بعد پولیس اہلکار تاجر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلوکی کے علاقے میں پھینک گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) لاہور پولیس نے کپڑے کے مقامی تاجر کی درخواست پر ایلیٹ فورس کے 7 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تاجر کے مطابق گزشتہ روز جب وہ فیروز پور روڈ پر واقعہ ارفع کریم ٹاور کے قریب سے گزر رہا تھا کہ پولیس ڈالے میں موجود ایلیٹ فورس کے 7 اہلکاروں جن میں 5 اہلکار یونیفارم اور 2 اہلکار سفید کپڑوں میں ملبوس تھے اسے حراست میں لے لیا اور بری طرح زدو کوب کرنے کے بعد اس سے پولیس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے درج کی گئی ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات پر اندراج نہیں کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے میں ڈکیتی کی واردات درج کرنا بھول گئی تھی لہذا مذکورہ دفعہ اب درج کردی جائے گی۔

پولیس نے ساتوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں