کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ملتان روڈ فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ملتان روڈ فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ کمشنر لاہور کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے ایک فردہلاک اور ایک جھلس گیا۔رپورٹ کے مطابق بوائلر کی آگ میں جھلسنے والے ورکر کا جسم 70فیصد جل گیا۔

ورکر کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بوائلر کے دھماکے کی آواز سے قریبی سڑک پر سے گزرتی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار شخص کی گر کر موقع پرہی ڈیتھ ہوگئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بوائلر کی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ مزید کوئی ورکر زخمی نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کیا جو کہ ایک گھنٹے میں مکمل کر لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے اے سی سٹی کو جائے وقوعہ و جناح ہسپتال جاکر مکمل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لاہور نے زخمی ورکر کی بہترین علاج ونگہداشت کیلئے ایم ایس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں