اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد کا یو سی 82 کا دورہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 82 کا دورہ کیا اور چیکنگ کے دوران 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی 52 کا دورہ کیا اور کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یو سی 115 وحدت کالونی کا دورہ کیا اور 01 ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے یو سیز مکینوں سے ڈینگی ودکرز سے تعاون کی ہدایت کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے دورے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں