شہر سے مویشیوں کا انخلاء۔ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) شہر سے مویشیوں کا انخلاء۔ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکی روڈ پر نزد پیراگون سٹی میں مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے آپریشن کیا۔ ایم او آر ایم سی ایل عثمان لیاقت بدر، شالیمار اور واہگہ زون بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 122 سے زائد مویشیوں کو ضبط کر لیا گیا اور مویشیوں کیلئے بنے ہوئے تمام باڑوں کو مسمار کر دیا گیا ہے مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کا شکریہ ادا کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی مشینری سمیت آپریشن میں موجود تھے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے آپریشن کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments